لاہور : پاکستان کے سخت موقف کے سامنے بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے ۔ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل کےتحت کھیلاجائےگا۔ایونٹ کاپہلامرحلہ پاکستان،دوسرا سری لنکا میں ہوگا۔ بھارت کےعلاوہ تمام ٹیمیں ایک ایک میچ پاکستان میں کھیلیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ 2023 میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس کے میچز کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا تاہم حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کرے گی۔
پاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، اگر ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی آتی ہے تو فائنل بھی لنکن سرزمین پر منعقد ہوگا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے جبکہ ٹورنامنٹ کیلئے یکم سے 17 ستمبر تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.