فرح گوگی کے گرد گھیرا تنگ، اماراتی حکومت نے یواے ای بدر کردیا، اٹلی میں مقیم ، سیاسی پناہ کی درخواست دیدی

95

 

لاہور : سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مبینہ فرنٹ مین فرح گوگی کو اماراتی حکومت نے یواے ای بدر کردیا ہے جس کے بعد وہ اٹلی چلی گئی ہیں۔

 

کامران شاہد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ فرح گوگی جو پاکستان سے فرار ہو کر دبئی میں مقیم تھیں کو یو اے ای کے حکام نے ملک سے چلے جانے کا کہا ۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای سے نکل کر اب وہ اٹلی میں مقیم ہیں اور جہاں سیاسی پناہ حاصل کر رہی ہیں- فرح گوگی پر مسٹر اینڈ مسز خان کی فرنٹ لیڈی ہونے اوراربوں کی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تبصرے بند ہیں.