بیٹسمینوں کی اب خیر نہیں ،پاکستان میں بھی بائونسی پچز کی تیاری

86

لاہور:پاکستانی بیٹسمینوں کے لئے بائونسی پچز یا تیز پچزکا مسئلہ حل ہوگیاہے۔پاکستانی کھلاڑی بیٹنگ پچ پر کھیلنے کے عادی ہیں اس وجہ سے جب پاکستان کے بیٹسمین ڈیڈ پچز سے آسٹریلیا، لندن کی بائونسی یا تیز پچز پر کھیلنے کے لئے جاتے ہیں تو ان کو انتہائی مشکل پیش آتی ہے اور اس وجہ سے وہ وکٹ پر کھڑے ہونے کی بجائے جلد آئوٹ ہوجاتے ہیں۔

 

 

تاہم اب پاکستان میں بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک قدم اٹھایاگیا ہے ۔ماضی میں اگرچہ اس حوالے سے کوششیں کی گئیں لیکن التوا کاشکار ہوگئیں تھیں۔

 

 

 

پاکستان میں اب تیز پچوں کو تیار کرنے کے لئے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی ہے تاکہ ہمارے بیٹسمین سڈنی، لندن اور جنوبی افریقہ جیسی پچوں پر کھیلنے کے عادی ہوں اور نئے ٹیلنٹ کو تیز پچوں کی عادت ہو ۔اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں بھی بیٹسمینوں کی پریکٹس کرائی جائے گی تاکہ ان کو طویل فارمیٹ پر کھیلنے کی پریکٹس ہو ۔

تبصرے بند ہیں.