فلمیں یا ڈرامے؟،ماہرہ خان کو فارغ وقت میں کیا دیکھنا پسند؟

70

لاہور:پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فارغ وقت میں فلمیں یا ڈرامے دیکھتے ہیں، اس بارے میں انہوں نے انٹرویو میں کہاکہ مجھے فارغ وقت میں پاکستانی ڈرامے دیکھنا پسند ہے۔ میں فارغ وقت میں فلمیں نہیں بلکہ ڈرامے دیکھتی ہوں۔

 

ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ اگر کسی فلم کاری میک بنے تو وہ کس فلم میں کام کرنا چاہیں گے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتی بلکہ فارغ وقت میں پاکستانی ڈراموں کو ترجیح دیتی ہوں۔

 

ان کاکہنا تھا کہ "دھوپ کنارے”،ان کہی، داستان مجھے اچھے لگتے ہیں ۔ یہ کلاسک ڈرامے ہیں ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیا کہ مجھے عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل دام بہت زیادہ پسند ہے۔ میرے خیال سے یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے ہر کسی کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامے کبھی پرانے نہیں ہوسکتے بلکہ انہیں ’کلاسک‘ کہنا چاہیئے۔

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ہم انڈسٹری میں کچھ الگ دکھانا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوان مصنف، ہدایتکار اور پروڈیوسرز کو موقع دینا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.