مانچسٹر:ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش کرکٹر معین علی کی کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کااعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےجیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سےریٹائرمنٹ واپس لینےکےلیے رابطہ کیا تھا جس کے پیش نظر اب معین علی نےٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔معین علی کو 16 جون سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پہلے 2 میچز میں شامل کیاگیا ہے۔
آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے، 35 سال کے معین علی نے67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔
تبصرے بند ہیں.