لاہور: جہانگیر ترین اپنے گروپ کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کررہے ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
تحریک انصاف چھوڑنے اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں تیزی لانے کیلئے جہانگیر ترین نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں عون چودھری، سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔
ترین گروپ نے خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک سمیت دیگر شخصیات کو شامل کرنے کیلئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان پہلے سے ہی ان سے رابطے میں ہیں ۔ سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔
جہانگیر ترین نے گذشتہ دو تین دن لاہور میں انتہائی مصروف گزارے تھے اور پارٹی کے نام کے لیے مشاورت کی تھی اورا س کے لیے تین نام زیر غور تھے لیکن کسی نام کو فائنل نہیں کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.