” ہمیشہ کہتاہوں کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے”،بھارت کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بی مسترد کرنے پر شاہد آفریدی برہم

87

کراچی: بھارت کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے برہمی کااظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیاکرسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایسا وقت کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڑ پرآسکتا ہے اور ہر بورڈ کو اس بارے میں سوچنا چاہئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش ، سری لنکا افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا بھارتی جماعت شیوسینا کے صدر اور بانی بال ٹھاکرے ہمیں بھارت سے دھمکیاں دیتے تھے لیکن اس سب کے باوجود پاکستان حکومت نے ٹیم کو بھیجنے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان ٹیم بھارت گئی تھی۔

 

 

سابق کپتان کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم مودی سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جاسکتی اور جے شاہ مودی کو خوش کرنے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں لیکن میں ہمیشہ کہتاہوں کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.