حمزہ علی عباسی کا کونسا ڈرامہ ہٹ ہوتا ہے؟

15

لاہور:پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کاکہنا ہے کہ جس پراجیکٹ کے اختتام پر میری موت ہوتی ہے اور وہ ڈرامہ ہٹ ہوجاتا ہے۔حمزہ علی عباسی نے انٹرویو میں کہاکہ جس پراجیکٹ کے اختتام پر میری موت ہوتی ہے اور وہ ڈرامہ ہٹ ہوجاتا ہے۔ حمزہ علی عباسی جلد ہی اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ سے ٹی وی سکرین پر واپسی کریں گے جس کا اعلان انہوں نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

 

 

ان کاکہناتھاکہ ڈرامے جانِ جہاں کا اسکرپٹ ان کی مرضی کے مطابق ہے، جیسا وہ کام کرنا چاہتے تھے یہ بالکل ویسا ہی ہے۔انہوں نے ڈرامہ و فلم پروڈیوسر ثنا شاہنواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ثنا شاہنواز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے تحفظات کا خیال رکھا۔

 

 

ایک سوال کے جواب میں کہیں اس ڈرامے کا اختتام بھی تو مداحوں کو افسردہ نہیں کردے گا جیسے آپ کے زیادہ تر ڈراموں میں ہوتا ہے؟حمزہ علی عباسی نے کہاکہ ’دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ میں جس بھی ڈرامے یا فلم کے اختتام میں مرا ہوں۔ وہ ڈرامہ یا فلم سپر ہٹ ہوئی لہٰذا دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ماضی کی معروف آن سکرین جوڑی، اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.