لاہور: پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔ انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشیدکو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا ہے ۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا میاں محمود الرشید سے تھانہ نصیرآباد کے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، ان پر کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔میاں محمود الرشید نے عدالت میں کہاکہ مجھے ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیاجارہا ہے، تمام مقدمات میں مجھے بدنیتی کی بنیاد پرملوث کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نےمیاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تبصرے بند ہیں.