ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 65 فیصد پینشن ملے گی، پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم منظور

45

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پینشن کی فوری ادائیگی یقینی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس ہوا جس میں سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے گئی۔ جس کے بعد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 65 فیصد پینشن کی ادائیگی یقینی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جب تک پینشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پینشن ملتی رہے گی۔

مزید براں کابینہ اجلاس میں پنجاب میں سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.