پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا نظام تبدیل کردیاگیا

50

لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا نظام تبدیل کردیاگیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے تبادلہ کا نظام تبدیل کر دیا ہے۔

 

 

پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ کے لیے ڈی پی او کو ذمہ دار اتھارٹی مقرر کیاگیا ہے ۔اس اقدام کا مقصد تھانوں میں اہلکاروں کے تبادلوں کیلئے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہے۔

 

 

ماتحت اہلکاروں کے تبادلوں کی نئی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ چاروں زونل ڈی پی اوز کیساتھ او ایس آئی بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں اے ایس آئی لیول کا افسر ڈی پی او کیساتھ بطور او ایس آئی کام کرے گا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.