ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی پنجاب بھر میں ہڑتال جاری

178

لاہور: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف پنجاب  کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں  ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی  میں ہڑتال جاری ہے۔

لاہور کے چلڈرن ہسپتال ،پی آئی سی اور جنرل ہسپتال سمیت پنجاب کے کئی ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں۔ جناح ہسپتال اور میو، گنگارام ہسپتال میں آئوٹ ڈور سروسز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ او پی ڈیز میں ڈاکٹرزکے نہ ہونے کی وجہ سے مریض بھی پریشان ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کے ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے سسٹم کو بہتر بنایا جائے، سیکیورٹی الاؤنس دیا جائے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو اوپی ڈی ہڑتال کو بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  چلڈرن ہسپتال میں ایک سال کی بچی کی وفات پراہل خانہ نے  ڈاکٹر کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈاکٹر کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ ڈاکٹر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.