ڈالر کا ریٹ کیا ہے ؟

42

کراچی: امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے ۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے بڑھ گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا ہے۔

 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

امریکی کرنسی ڈالرکا بھائو مئی میں 1.63 روپے مہنگا ہوا ۔ مئی میں انٹربینک میں ڈالر 15.34روپے کے بینڈ میں رہا۔انٹربینک میں 11 مئی کو ڈالر کی قیمت 298.93 بلند ترین سطح پر تھی ۔ 5 مئی کو ڈالر کی قیمت 283.59 روپے کم ترین سطح پر تھی۔

تبصرے بند ہیں.