بھارت کی ضد نے ایشیا کپ کا انعقاد معمّہ بنا دیا

35

 

اسلام آباد: ایشیا کپ کہاں اور کیسے ہو گا، یہ گتھی سلجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ بھارت اپنی تنگ نظری کے تحت پاکستان کا ہابرڈ ماڈل بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

 

 

ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی ضد برقرار ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت ایشیا کپ کے لئے نہ پاکستان آئے گا اور نہ ہی یو اے ای میں کھیلے گا۔ جبکہ بھارت سری لنکا کی میزبانی میں کولمبو میں ایشیا کپ کھیلنے کو تیار ہے۔

 

 

گزشتہ دنوں آئی سی سی کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کی اور پاکستان کو بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے پر قائل کرتے رہے۔

 

 

دوسری جانب آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے ایشیا کپ کے حوالے سے صورتحال ہی تبدیل کردی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

 

 

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا مختصر نوٹس پر ایشیا کپ کی میزبانی کر سکتا ہے۔

 

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.