اوپن مارکیٹ میں ڈالربے لگام ہوگیا

430

لاہور: اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے لگام ہوگیا۔ ڈالر کی قیمت میں اوپن مارکیٹ میں تیزی کارجحان ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے لگام ہوکر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 35 پیسے کا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج 7 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ بڑھ کر 312 روپے کا ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.