آپ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی: وزیر اعظم نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی 

70

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاست میں مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے مگر ساتھ یہ واضح کیا ہے کہ ڈائیلاگ سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو جمہوریت کی ترقی اور پختگی میں مدد دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب سیاسی رہنما کسی معاملے پر اکھٹے بیٹھے اور اتفاق کیا تو بہت سی سیاسی اور آئینی پیش رفتیں سامنے آئیں۔

 

تاہم، یہاں ایک بڑا فرق ہے، انتشار پسند اور آتش زدگی کرنے والے جو سیاست دانوں کا لباس پہنتے ہیں اور ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں وہ ڈائیلاگ کے اہل نہیں ہیں۔ ان سے ڈائیلاگ کرنے کے بجائے ان کا اُن کی عسکری کارروائیوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی یہی رواج ہے۔

 

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں اور ان کی جانب سے اس ضمن میں ایک سات رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.