نہر کے پانی کا رنگ اچانک سبز ، تحقیقاتی اداروں کاسی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لینے کا فیصلہ

25

روم: اٹلی کے شہر وینس کی عالمی شہرت یافتہ گرانڈ کینال کے پانی کا رنگ اچانک سبز ہو گیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نہر کے  پانی کی رنگت اچانک تبدیل ہو گئی،  انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

 

نہر کا رنگ سبز ہونے سے متعلق معلومات میں ناکامی کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی البتہ نظر آیا کہ سبز رنگ کا گولا صبح ساڑھے 9 بجے ظاہر ہوا جو پھیلتا چلا گیا۔

 

مقامی سٹی کونسل کے رکن اینڈریا پیگورارو نے کہا کہ یہ اینوائرنمٹ ایکٹوسٹوں کا کام ہے جو حالیہ مہینوں میں اٹلی کے ثقافتی اور تاریخی ورثوں پر حملے کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.