190 ملین پاؤنڈ کیس: شیخ رشید نے نیب میں جواب جمع کروا دیا

191

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں شیخ رشید نے نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرا دیا۔

شیخ رشید نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے سلسلے میں اپنے جواب میں کہا کہ میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ 13 دسمبر 2019 کو  جب القادر ٹرسٹ کا لفافہ پیش ہوا تب کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا ،  میں القادر ٹرسٹ کیس کا لفافہ کابینہ میٹنگ میں پیش ہونے سے قبل چلا گیا تھا۔

شیخ رشید کی جانب سے مزید کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مجھے نیب طلبی نوٹس آج موصول ہوا ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے ایڈویکٹ سردار شہباز نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو 190 ملین پاؤنڈ  کیس کے سلسلے میں  بطورگواہ طلب کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.