عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہونے کا مکان

45

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  انسداد دہشت گردی عدالت میں3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکےجمع کرائیں گے، اور لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروائیں گے۔

 

 

اس سے قبل لاہورکور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے آج طلب کیا ہے۔

 

9واضح رہے کہ مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں بنائی تھیں،عمران خان تھانہ سرورروڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

تبصرے بند ہیں.