خبردار، سوشل میڈیا پوسٹ رات کی نیند خراب کرسکتی ہے!

35

شمالی کیرولینا:سوشل میڈیا اگرچہ موجودہ دور کی مجبوری بن چکا ہے اوراس کے استعمال کے بغیر کوئی شخص نہیں رہ سکتا۔ تاہم اس کے بارے میں ماہرین کاکہنا ہےکہ رات کو سونے سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ رات کو سونے سے قبل اگر سوشل میڈیا پوسٹ کی تو اس سے رات کی نیند خراب ہوجائے گی ۔

 

 

ڈیوک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے لوگوں کو نیند آنے میں تین گھنٹے تک کی تاخیر ہوسکتی ہے۔50 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق کے محققین کو معلوم ہوا وہ لوگ جو اپنے سونے کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتے ہیں انہیں نیند آنے میں دُگنا وقت لگ جاتا ہے۔

 

 

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی وہ افراد جنہوں نے سونے سے قبل متعدد بار پوسٹ شیئر کیں ان کو ایک بار پوسٹ کرنے والوں کی نسبت تاخیر سے نیند آئی۔یہ خیال کیا جاتا ہے پوسٹ پر لائیک اور کمنٹس کا خیال ایڈرینالائن نامی ہارمون کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ہارمون نیند کے آنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، فون سے نکلنے والی نیلی روشنی کو بھی ہماری نیند کو خراب کرنے کا سبب سمجھا جاتا ہے۔

 

 

ماہرین صحت کے مطابق نیند کے اڑ جانے کے، سکرین لائٹ کے سرکاڈین رِدم میں خلل سے لے کر پوسٹ پر آئے کمنٹس اور لائیک سمیت کئی اسباب ہوسکتے ہیں۔تحقیق کیلئے محققین نے 51 ہزار ایسے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو ریڈ اٹ استعمال کرتے تھے۔محققین نے ریڈ اِٹ کی تخلیق سے یعنی 2005 سے 2021 کے درمیان صارفین کی جانب سے کی جانے والی 23 کروڑ 60 لاکھ پوسٹ کا مطالعہ کیا اوراس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کے بعد رات کو سونے سے قبل سوشل میڈیا کو ہر گز استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.