لاہور: ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر پاکستان مسلم لیگ ن نے بنایا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر ن لیگ نے بنایا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا شرف مسلم لیگ ن کی محب وطن قیادت کو نصیب ہوا ہے۔
یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا 28 مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے اعزاز اور فخر کا دن ہے۔ قائد نواز شریف نے ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی، نواز شریف کا یہ فعل ملکی سلامتی، دفاع اور قومی وقار و افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، آج اس عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.