ہم خیال چھینہ گروپ کا بھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ نے کا فیصلہ

51

لاہور : ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں اس وقت سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھی اس سے راستے الگ کرتے جارہے ہیں ۔

 

 

اس حوالے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے ملک غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم خیال چھینہ گروپ میں صوبائی وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

 

 

ہم خیال چھینہ گروپ میں پاکستان تحریک انصاف کے19ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں ۔ ملک غضنفر عباس چھینہ نے رہنماؤں کو لاہور طلب کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.