جب بات پاکستان کی آ جائے تو سیاسی اختلاف، مفاد اور تقسیم سب ختم ہو جاتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

18

اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی۔

یوم تکبیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، ہماری آزادی، خود مختاری، قومی وقار اوردفاع ہمیں ہر چیز سے پیارا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیربنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مادر وطن کیلئے بے نظیر بھٹو نے سیاسی اختلاف بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا، جب بات پاکستان کی آ جائے تو ہمارے سیاسی اختلاف، مفاد اور تقسیم سب ختم ہو جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.