عمران خان نے کشمیر کے بدلے مودی سے دو سو کروڑ روپے لیے: بھارتی تجزیہ کار

279

ممبئی: نریندر مودی نےعمران خان کو کشمیر کے بدلے دو سو کروڑ روپے دے کر کشمیر کو انڈیا میں ضم کرلیا اور پاکستانی فوج کے لیے عمران خان کو مہرہ بنا دیا۔

 

بھارتی تجزیہ کار سومیت جین نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی نےعمران خان کو کشمیر کے بدلے دو سو کروڑ روپے چندہ دیا۔ کشمیر کی حفاظت کے لیے سالانہ بارہ سو کروڑ خرچ ہوتے تھے۔ مگر دو سو کروڑ عمران خان کو دے کر کشمیر کو انڈیا میں ضم کرلیا اور پاکستانی فوج کے لیے عمران خان کو مہرہ بنا دیا۔

 

سومیت جین نے کہا کہ نریندرمودی بھارت کی معیشت کو کہاں سے کہاں لے گئے ہیں، بھارت کی جناب سےہر سال بارہ سو کروڑ روپے کشمیر کے اوپر خرچ ہوتے تھے، لیکن عمران خان کی حکومت آنے کے بعد نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کو سو دو سو روپے فنڈز دے دیئے جس سے وہ کشمیر کے بارے میں بولنا بند ہو گئے اور انہوں نے اپنی افواج کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔ یوں ہندوستان نے بچی ہوئی رقم اپنے ملک کی ترقی میں لگادی۔

 

سومیت جین نے ایک اور انکشاف کیا کہ عمران خان پر جو نیب میں فارن فنڈنگ کی کیسز چل رہے ہیں اس میں بھارت کی جانب سے بہت بڑا حصہ ہے، جس کو پاکستان تحریک انصاف نے ظاہر نہیں کیا ہے کیونکہ پاکستان میں قانون ہےکے وہ کافر ملک سے فنڈنگ نہیں لے سکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انڈیا کے لئے جو کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.