ایس سی او اجلاس میں مشاورت سے شرکت کی: بلاول

17

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا اور بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا۔

 

 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں بھی مسلمانوں اور پاکستانیوں کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کی نفی کی، بھارتی ہم منصب کا رویہ پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے کہا ایس سی او کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شرکت کی ، میں کوئی بھی پلیٹ فارم چھوڑنے کا حامی نہیں ہوں۔

 

 

ایس سی او اجلاس میں شرکت بہت مشکل فیصلہ تھا۔ پہلی بار ہمیں پتا چلا ایس سی او بھارت میں ہو رہا ہے تو مجھےاس میں دلچسپی نہیں تھی، ہم نے دفتر خارجہ میں اس معاملے پر مشاورت کی، ایس سی او فورم کا بانی روس اور ہمارا دیرینہ دوست چین ہے۔میزبان ملک کامنصوبہ تھاکہ اس پلیٹ فارم کواپنےمقاصدکیلئے استعمال کریں۔ بدقسمتی سے ہمارے وہاں سے جانے کے بعد ہمارے میزبان نے پاکستان سے متعلق انتہائی غلط الفاظ استعمال کیے۔

 

 

بلاول نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق ابھی فیصلہ کیا جانا ہے، پاکستان فیصلہ کرے گا کہ سربراہی اجلاس میں کس نوعیت کی شرکت کی جائےگی۔

 

تبصرے بند ہیں.