مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا کو قوم کا سلام پیش کرتا ہوں: صدر عارف علوی

17

اسلام آباد: یوم تکریم شہداء پر صدر عارف علوی کا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ملک کی سالمیت اورسلامتی پاک فوج کے شہدا کی بے لوث خدمات کے بغیر ممکن نہیں، مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہدا ءکو قوم کا سلام پیش  کرتا ہوں۔

 

صدر عارف علوی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والوں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ہم یوم تکریم شہداء منا رہے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جوانوں اور افسران نے قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا ء پر فخر ہے، ہماری تاریخ میں انھوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں جزبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور دہشت گردی کو شکست دی، آج کے دن عہد کریں گے کہ ہم اپنے بہادر شہدا ءکو کبھی نہیں بھولیں گے اور ہمیشہ ان کی عزت کریں گے۔

 

عارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز پر قابو پانے  کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.