شادی کی پہلی رات نوبیاہتا جوڑا جاں بحق, ورثاءکا کارروائی سے انکار 

26

قصور:تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ کھریپٹڑ میں شادی کی پہلی رات میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ جنریٹر کرایہ پر لے کر آئے جس کا دھواں کمرے میں بھر گیا تھا، دم گھٹنے سے نوبیاہتا جوڑا شرافت علی اور سونیا  جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے  کہ ورثاء نے متفقہ طور پر کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.