اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی گرفتاری کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ اسد عمر کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اسد عمر حلف نامہ جمع کرائیں کے وہ آئندہ کسی پر تشدد احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
جسٹس گل حسن کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ اسد عمر دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائیں اور اپنے دو متنازع ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ جسٹس گل حسن نے مزید کہا کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر اپنا سیاسی کیریئر بھول جائیں۔
واضح رہے کہ اسد عمر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتا کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.