شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

114

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کاحکم دے دیاگیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے وکلا نے بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی۔شاہ محمود قریشی کے وکلا کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد ان کو آج رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی تھی ۔ تاہم بیان حلفی نہ جمع کرنے کی وجہ سے ان کی رہائی کا معاملہ لٹکا ہوا تھا ۔ تاہم اب ان کے وکلا کی طرف سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد ان کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.