شیریں مزاری کی نظر بندی کالعدم قرار، بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

20

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ  نے  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر دخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت کی۔

 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو انکو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

 

عدالت کی طرف سے مزید کہا گیا کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہونگی۔

تبصرے بند ہیں.