سندھ: تحریک انصاف کےسندھ سے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جے پرکاش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا ہوں کے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کون تھے، میرا نہیں خیال کہ ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کے کون لوگ 9 مئی کے پر تشدد مظاہروں میں ملوث تھے اور ان کو اس عمل کی سزا ملنی چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش کا کہنا ہے کہ میں فوجی و عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے عمل کی مذمت کرتا ہوں کیونکہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں، میرا نہیں خیال کے ہمیں ایسا بیانیہ بنانا چاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، میرا 8 مئی تک پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، آج دل پر پتھر رکھ کر میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ میری دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرے۔
تبصرے بند ہیں.