لاہور: پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مشید 6 افراد کو زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کے تا حال زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں، گزشتہ روز 8 متشبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج مزید 6 افراد کو گرفتار کیا جس سے گرفتار دہشتگردوں کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے۔ سی سی پی کے مطابق گرفتار افراد میں سے دو کور کمانڈر ہاؤس جبکہ چار عسکری ٹاور حملے میں ملوث تھے۔
تبصرے بند ہیں.