لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفا قی مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نےپاکستان تحریک انصاف کو کو ہائی جیک کیا، اس پر پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ پارٹی یا ملک کےخیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔
خیال رہے پی ٹی آئی دور میں ملک امین اسلم وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات رہ چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.