لاہور:پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ہم کسی کی پشت پناہی نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا ہم صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ وہ گھبرا گئے ہیں جانتے ہیں ہم انتخابات میں کلین سویپ کریں گے، اس لیے وہ مجھے جیل میں ڈالنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
اپنے اوپر مقدمات سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام مقدمات سیاسی طور پر شہباز شریف کی قیادت میں بنائے گئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے کی کوئی جوابدہی نہیں، یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو امریکا میں میرے خلاف لابنگ کےلیے رکھا۔
تبصرے بند ہیں.