ابوظہبی:امارات ایئرلائن نے یورپ ٹور پر جانے والوں کے لیے نئی سکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت صرف 9 درہم ادا کرنے پر یورپ ٹور کی بکنگ ہوجائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق معروف ایئرلائن کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔ اس رقم کی ادائیگی سے ہوٹل بھی بک ہوجائے گا۔ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
یورپی ممالک کے علاوہ اس سکیم کے ذریعے ترکیہ اور اٹلی کا سفر بھی کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے پیشگی بکنگ منسوخ کرانے پر 90 درہم ناقابل واپسی ہوں گے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.