کراچی: سپریم کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم نامہ آنے کے اگلے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 10 روپے 93 پیسے سستا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر دیکھتے ہی دیکھتے 299 روپے پر جا پہنچا۔
تبصرے بند ہیں.