میلان میں دھماکہ، متعدد گاڑیوں کوآگ لگ گئی

52

میلان :اٹلی کے شہر میلان میں دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں میں آگ لگ گئی اور ایک شخص زخمی ہواہے ۔اطالوی میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وین میں ہوا جس سے آکسیجن سلینڈرز کی ترسیل کی جا رہی تھی۔
اس بارے میں ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔تاہم آگے بجھانے والا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔دھماکے کی قریب کی جگہ سکول اور عمارت کو خالی کروا یا گیاتھا۔
اس بارے میں سٹی میئر گوئیسپاسالا کاکہنا ہے کہ تاحال کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔تاہم وین ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.