کراچی: ملیر میں پولیس نے چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی اور پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، تاہم فرار حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.