عمران خان پولیس لائن منتقل، کیسز کی سماعت  نیو  گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں ہوگی

124

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  پولیس لائن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں  نیو  گیسٹ ہاؤس میں ا ن کے خلاف کیس کی سماعت میں ہوگی۔

 

نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائےنیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن ہی میں احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ نیب حکام عدالت سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

 

پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا دیےگئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 

خیال رہے گزشتہ روز نیب نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو القادر ٹرسٹ سکینڈمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار  کیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.