سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس  پر سماعت آج ہوگی

38

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت  کرےگی۔

 

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل آج دوپہر ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کرےگا۔

 

وفاقی حکومت نے تمام ججز  پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوے کیس کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنےکی باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.