اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار، آئی ایم ایف نے مزید کڑی شرائط عائد کر دیں 

53

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ  اسٹاف لیول معاہدے کیلئے ضروری فنانسنگ کے انتظامات کا ہونا ضروری ہے۔آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا ہے کہ ضروری فنانسنگ اور معاہدہ طے پانے کے بعد ہی نویں جائزے کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جا سکے گا۔

 

خیال رہے سینئر صحافی مہتاب حیدر کے مظابق  پاکستان نے ایک مرتبہ پھر امریکا سے درخواست کی ہے کہ آئی ایم ایف کو اسٹاف لیول معاہدے پر قائل کرنے میں امریکا مدد دے۔

 

سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ  وزیر خزانہ اسحق ڈار سے امریکی سفیر اینڈریو شوفر نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کو درپیش تجارتی و اقتصادی چیلنجز پر گفتگو کی اور اقتصادی رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

مہتاب حیدر کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) نےایک اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی ایک یاداشت کا مسودہ مرتب کیا ہے جس کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی پیشگی منطوری کے بغیر کسی قسم کی اضافی سبسڈی نہیں دے گا جس کے بعداسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.