تعلقات میں بہتری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

66

 

اسلام آباد : پاکستان اور  بھارت کے تعلقات میں بہتری آنے لگی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کےدوران بتایا کہ ممبر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی آج ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گوا میں چار اور پانچ مئی کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری  بھارت میں اپنے دورے کے دوران  ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.