تمام مقدمات ختم کریں: عمران خان نے مذاکرات سے قبل این آر او مانگ لیا 

95

 

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے براہ راست مذاکرات سے قبل 4 شرائط پیش کردی ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان  کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف قائم تمام مقدمات کو ختم کیا جائے۔ تمام گرفتار راہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

 

عمران خان نے تیسری شرط یہ رکھی ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکین قومی اسمبلی کے استعفے نامنظور کیے جائیں اور چوتھی شرط ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.