ُمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف  مذاکرات پہ  آمادہ،  مولانا فضل الرحمان کا  دو ٹوک انکار

131

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی  کوششوں سے حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق  سراج الحق کی وزیراعظم شہباز شریف اور سابق زیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دونوں رہنماوں نے الیکشن ڈیٹ کے حوالہ سے مل بیٹھنے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے

 

خیال رہے کہ سراج الحق نے آج 3 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

سراج الحق نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔

 

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےواضح طور پر کہا کہ عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان سے بات کرناکسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کہا  سیاست اتنی گری نہی کہ عمران خان سے بات کریں۔

تبصرے بند ہیں.