اسلام آباد : سپریم کورٹ نے واک کے دوران معزز ججز کے درمیان لڑائی کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ججوں کے درمیان لڑائی کی جو خبر پھیلائی گئی وہ بالکل جھوٹی ہے۔ججز کالونی کے پارک میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے یہ سپریم کورٹ کے معزز ججز کی توقیر کم کرنے کی کوشش ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کےمطابق ججز کالونی میں ججز کے مابین لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ججز سے متعلق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فاررمز پر حقائق کے منافی رپورٹنگ ہوئی جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
تبصرے بند ہیں.