عمران خان کو مذاکرات کیلئے وزیر اعظم کے پاس آنا ہوگا، شہباز شریف سے درخواست ہے کوئی شرط نہ لگائیں: آصف زرداری 

52

 

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس آنا ہوگا۔ شہبازشریف سے درخواست کروں گا کہ وہ مذاکرات کو مشروط نہ کریں ۔

 

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے آصف زرداری نے کہا کہ  یہ ملک کسی صورت دیوالیہ نہیں ہوگا ۔ جو کہہ دیا ویسے ہی ہوگا،دوستوں کو دشمن نہیں بننے دیں گے ۔ کسی کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنےد یں گے ۔

 

آصف زرداری نے کہا کہ اپنی چوتھی نسل کو ٹوٹا ہوا نہیں مکمل پاکستان دینا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم سے درخواست کریں گے وہ اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں ۔ ڈائیلاگ اتھارٹی وزیراعظم کے پاس ہے ۔ اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے وزیراعظم کے پاس آنا ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.