سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو کئی دن بعد بحال کر دیا گیا ۔
3 اپریل کی شب سے ٹوئٹر پر آئیکونک بلیو برڈ کی بجائے کتے کا لوگو نظر آرہا تھا۔ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے اس کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے حامی ہیں جو 2013 میں ایک مذاق کے طور پر تیار کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ٹوئٹر کے لوگو پر اس کتے کے لوگو کے استعمال سے کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔اب ٹوئٹر کی جانب سے بلیو برڈ لوگو کو واپس لانے سے ڈوگی کوائن کی قدر میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
تاحال ٹوئٹر یا ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے آئیکونک برڈ لوگو کی بحالی کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے ۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کے خلاف ڈوگی کوائن کی حمایت پر جون 2022 میں 258 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا، ہرجانہ کرنے والوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایلون مسک نے اپنی تجارت کے لیے کرپٹو کرنسی کو پروموٹ کرتے رہے ہیں جبکہ ایلون مسک کے وکلا نے حال ہی میں اس مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے اسے جائز قرار دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.