کوئٹہ :سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملو ث گلزارامام کو جامع منصوبہ بندی کے بعد گرفتار کیا گیا۔گلزار شمبےکالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما رہا ہے،گلزار امام عرف شنبے 1978 میں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے مقام پر پیدا ہوا،2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی ملازمتیں کیں،2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا ،نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا،گلزام امام 11 جنوری 2022 کو بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گلزار امام عرف شمبے نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا، دہشت گرد کی گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.