لاہور وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں آج پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور آئینی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف آج قانونی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، معاونِ خصوصی ملک احمد خان اور منصور اعوان وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل الیکشن التواء کیس کی سماعت پھر ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.