ایران سے پاکستان میں حملہ ،4 اہلکار شہید 

8

 

اسلام آباد: ایرانی سرحد پر دہشتگردوں کی طرف سے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں 4 اہلکاروں شہید ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی اہلکار معمول کی گشت پر تھے اس دوران حملہ کیاگیا۔

 

ایرانی طرف سے سرگرم دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔

 

حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 فوجی شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں شہادت کو گلے لگا لیا۔دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ایرانی فریق سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.